پوپ فرانسس کی موت، نیا پاپائے روم کون ہوگا؟ 4 نام سامنے آگئے

پوپ فرانسس کی وفات

ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پیر کی صبح 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ چرچ کی 700 سالہ روایت کے مطابق، پوپ کی موت یا مستعفی ہونے کی صورت میں ویٹی کن "پاپل کونکلیو" کا انعقاد کرتا ہے، جس میں کارڈینلز خفیہ ووٹنگ کے ذریعے نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاریخ کے مطابق، پاپل کونکلیو ویٹی کن کے مشہورِ زمانہ "سسٹین چیپل" میں ہوتا ہے، جہاں مشیل آنجلو کی بنائی گئی چھت کے نیچے دنیا بھر سے آئے کارڈینلز بند دروازوں کے پیچھے ووٹ دیتے ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق 22 جنوری 2025 تک 252 کارڈینلز میں سے صرف 138 ایسے ہیں جن کی عمر 80 سال سے کم ہے اور صرف وہی نئے پوپ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

امیدواران

نیوز 18 کے مطابق، پوپ فرانسس کی شدید بیماری کے دوران متعدد میڈیا رپورٹس میں چار بڑے نام سامنے آئے تھے جو نئے پوپ کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں:

1. کارڈینل پیٹر ایردو (Peter Erdo)

یورپ کے بشپ کانفرنسوں کی سابقہ کونسل کے صدر، 72 سالہ ایردو کو چرچ کے قدامت پسند دھڑے کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ طلاق اور دوبارہ شادی جیسے معاملات میں سخت موقف رکھتے ہیں۔ پناہ گزینوں کو انسانی سمگلنگ سے تشبیہ دینے پر ان پر تنقید بھی ہوئی۔

2. کارڈینل پیئترو پارولین (Pietro Parolin)

ویٹی کن کے موجودہ سیکریٹری آف سٹیٹ اور چرچ کے سب سے اعلیٰ انتظامی عہدے پر فائز، 70 سالہ پارولین کو سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ وہ ویٹی کن کے سفارتی اور روحانی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

3. کارڈینل میتیو زُوپی (Matteo Zuppi)

پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے زُوپی 2019 میں کارڈینل بنے اور عالمی امن مشنوں میں پیش پیش رہے، جن میں یوکرین کے صدر زیلنسکی اور سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ وہ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے لیے مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

4. کارڈینل رے منڈ لیو برک (Raymond Leo Burke)

پوپ فرانسس کے نظریات سے بارہا اختلاف رکھنے والے برک ایک قدامت پسند کارڈینل ہیں۔ وہ مصنوعی مانع حمل، ہم جنس پرستی اور سول میرجز جیسے معاملات پر چرچ کی موجودہ پالیسیوں کو "قابلِ اعتراض" قرار دے چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...