حج 2025؛ شدید گرمی اور لو سے بچنے کیلئے انتظامات مکمل،خصوصی ہدایات جاری
حج کی آمد اور تیاریاں
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حج کی آمد آمد ہے اور اس دوران اللہ کے مہمانوں کی خاطر داری کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے مائننگ ٹرک تیار، کانوں میں کام شروع کردیا
وزارتِ حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ وزارتِ حج و عمرہ نے حاجیوں کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے متوقع شدید گرمی اور لو کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ اس حوالے سے 'حج آگاہی مرکز' کے تعاون سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
حفاظتی تدابیر
مہم میں حجاج کو سورج کی تپش اور گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت نے ایک حفاظتی کتابچہ بھی شائع کیا ہے جس میں تین اہم حفاظتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں:
- غیر ضروری طور پر دن کے وقت باہر نہ نکلیں، اور اگر باہر نکلا جائے تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں یا چھتری کا استعمال کریں۔
- پانی کا استعمال زیادہ رکھیں اور پسینہ بہنے سے روکیں۔
- سایہ دار مقامات پر آرام کریں اور سخت جسمانی کام نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کی فیس 80 فیصد نہیں بلکہ صرف 12.5 فیصد بڑھائی گئی : ترجمان پی ایم ڈی سی
مزید ہدایات
حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور شدید گرمی میں جلد بازی سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ پہلے ہی حاجیوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لئے دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا
پانی کی فراہمی اور سایہ دار مقامات
اس کے تحت زیادہ سے زیادہ سایہ دار مقامات تیار کئے گئے ہیں، پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے اور فضا میں پانی چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
حج میں ریکارڈ شرکت
واضح رہے کہ رواں برس 25 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جو کہ ایک ریکارڈ ہوگا۔








