کیا شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں شادی سے قبل دلہا دلہن کے تھیلیسیمیا کے لازمی ٹیسٹ کے حوالے سے بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خالد مقبول صدیقی ناراض، حکومت چھوڑنے کا اشارہ دیدیا

کمیٹی کا اجلاس

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار کی سربراہی میں شروع ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے تھیلیسمیا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے، بلکہ شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے سموگ کے بادل نہ چھٹے، آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار

تھیلیسیمیا کی صورتحال

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ 5 سے 8 فیصد آبادی تھیلیسیمیا مائنر ہیں اور اسلام آباد میں یہ ٹیسٹ ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے، بلکہ دلہا دلہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم خود آ کر نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کریں : ایاز لطیف پلیجو کا عوامی ریلی سے خطاب

اجلاس میں مزید بحث

دورانِ اجلاس، سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ لا ڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا اور مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا، میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے بل لائی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

بل کی منظوری

اعجاز جاکھرانی نے بل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا بل ہے اور اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرنا چاہئے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔ بعد ازاں جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے سوا تمام ممبران نے بل پاس کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

نرسنگ کونسل کی عدم شرکت

علاوہ ازیں اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے نرسنگ کونسل کی جانب سے کمیٹی میں عدم شرکت پر انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ نرسنگ کونسل کے لوگ عدالتی حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا، آگ لگا دی

وزارت صحت سے سوالات

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سپیکر کو لیٹر لکھیں اور ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ سے سوال کیا گیا کہ ایف آئی اے کو جو جواب جمع کروایا گیا، وہ کس کے کہنے پر جمع ہوا۔ بیس میٹنگز میں آدھا وقت نرسنگ کونسل میں ضائع ہوا ہے۔

رکن اسمبلی کے خدشات

رکن اسمبلی نثار احمد نے کہا کہ ایک سال سے آپ لوگ جواب مانگ رہے ہیں، مزید ایک سال انتظار کریں، ان کا وقت ختم ہو جائے گا۔ عالیہ کامران نے سوال کیا کہ وزٹ ویزا پر جا کر ایک خاتون کیسے ڈگری حاصل کر سکتی ہے؟ وزارت صحت آئیں بائیں شائیں کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...