ڈیجیٹل یوتھ ہب – نوجوانوں کے لیے ایک اور انقلابی قدم!

تحریر: زینب وحید

منیر احمد کی خوشی

دریائے سندھ کے کنارے آباد قدیم اور تاریخی شہر ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے ملاح منیر احمد تھکا ہارا واپس پہنچا تو گھر میں خوشی کا ماحول دیکھ کر حیران رہ گیا۔ آج مچھلی کا شکار بھی کم ہوا تھا، لیکن قریب کچی سے جھونپڑی نما گھر میں قدم رکھتے ہی مسکراہٹوں نے اُس کا استقبال کیا۔ پیاری بیٹی ماروی چانڈیو نے اگے بڑھ کر اپنے بابا کے ہاتھ چوم لئے۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی سوال کرتا، ماروی نے خود ہی بتا دیا کہ اس کو کراچی میں ملازمت مل گئی ہے۔

ماروی کا کامیاب سفر

منیر احمد نے مزید حیران ہوا کیونکہ ماروی نے نہ تو کسی بڑے شہر میں جا کر نوکری کیلئے انٹرویو دیا اور نہ ہی کہیں درخواست بھجوائی۔ ماروی نے اپنے والد کے سوال کو بھانپ لیا اور شیریں لہجے میں بتایا کہ حکومت نے کمپیوٹر کے ذریعے ایسا پروگرام شروع کیا ہے کہ گھر بیٹھ کر ہی آپ اپنے شعبے میں نوکری تلاش کر سکتے ہیں، درخواست دے سکتے ہیں اور کامیاب بھی ہو سکتے۔

ڈیجیٹل یوتھ ہب کی تشکیل

ماروی چانڈیو جیسے ہزاروں نوجوانوں کیلئے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب ان گنت خواب پورے کرنے کی امید بن کر سامنے آیا ہے جو یوتھ کو بااختیار بنانے کا انقلابی قدم ہے۔ یہ دراصل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے چلنے والا ایک "ون اسٹاپ شاپ" پلیٹ فارم ہے۔

مواقع کی فراہمی

یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو ملازمت، تعلیم، اسکالرشپس، قرضوں، کھیلوں، کلائمٹ چینج ، ماحولیات، انٹرن شپ، رضاکارانہ مواقع، آئی ٹی، آرٹس، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں فائدہ اٹھانے کی سہولت دیتی ہے۔

وزیراعظم کا وژن

وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں فنی تربیت کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کے دوران نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

تعلیمی مواقع کا توسیع

حکومت بلوچستان کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔

زینب وحید کا تعارف

زینب وحید نیشنل یوتھ کونسل کی ممبر ہیں اور امریکا کے "کارلٹن" کالج کی اسکالرشپ ہولڈر ہیں۔ وہ کلائمٹ ایکٹوسٹ، جرنلسٹ، اور سوشل میڈیا کونٹینٹ کریئٹر ہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...