پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی
پوپ فرانسس کی موت کا اعلان
ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ قابل تجدید توانائی اور دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں سعودیہ کے ساتھ تعلقات بلند سطح پر لے جانا چاہتا ہے، رجب طیب اردوان
POپ کی آخری لمحات
واضح رہے کہ پوپ فرانسس ایسٹر سنڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شرکت کے ایک دن بعد پیر کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات مقدمہ، رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف کیساتھ ہونیوالی گفتگو کی روداد سنادی۔
صحت کی خرابی اور آخری ایام
پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور انہیں حال ہی میں ڈبل نمونیا بھی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے اور بیماری کے باعث اس سال ایسٹر پر عوام سے خطاب بھی نہیں کر سکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں شوکت خانم ہسپتال کے تعاون سے کینسر سے آگاہی کے سلسلے میں تقریب، لیکچر اور سوالات کے جواب دیے گئے
تاریخی پس منظر
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے۔ جن کی موت کی اہم وجہ سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق کے ایکشن پر معترض نظر آنے والے کیمرون گرین کے خلاف سعید اجمل نے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
موت کا سرٹیفکیٹ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن کے ڈاکٹر اینڈریا آرکنجیلی کے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق، پوپ فرانسس پیر کی صبح فالج اور دل کی ناکامی کے باعث چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
انتقال کا وقت
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی موت پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر ہوئی۔ اس وقت پوپ فرانسس ویٹی کن میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔
علاج اور آخر ی حالت
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج (cerebral stroke) اور ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔








