شہری کو دوست سے ملنے تھانے آنا مہنگا پڑ گیا

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس سٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
افسر سے ملاقات کے دوران چوری
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ شہری جب اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستیں خارج کر دیں
CCTV ویڈیو کی تحقیقات
پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
ملزم کی تلاش
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔