سیمنٹ کی بوری مہنگی ہو گئی
ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں کا تجزیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: البیک پاکستان میں آ رہا ہے، پاکستان کتنا حلال گوشت ملائشیا کو بھیجے گا؟ کتنے لاکھ ٹن چاول پاکستان سے برآمد ہوگا؟ ایس سی او سمیٹ گیم چینجر
شمالی شہروں کی قیمتیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کا کہنا ہے کہ 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.95 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی
جنوبی شہروں کی قیمتیں
ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس اور لورین کی پُرتعیش شادی ، تقریب کی خاص ڈشز میں کیا کیا شامل
علاقائی تفصیلات
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1440، لاہور 1497، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1400، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1400 اور بنوں میں 1400 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی اور دیگر جنوبی شہروں کی قیمتیں
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313 روپے، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے رہی۔








