بھارتی بورڈ نے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا، کس کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ جانیے

بی سی سی آئی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26
ممبئی (آئی این پی ) بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے سال 2025-26 کے لئے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا
کھلاڑیوں کی کیٹیگریز
بی سی سی آئی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو 4 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ اے پلس کیٹیگری میں روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجہ شامل ہیں جبکہ اے کیٹیگری میں محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی اور رشبھ پنت شامل ہیں۔
بی کیٹیگری میں 5 اور سی کیٹیگری میں 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی وی پی این کے غیر شرعی ہونےپر وضاحت
نئے کھلاڑیوں کی شمولیت
دھروور جوریل، سرفراز خان، ابھیشک شرما، نتیش ریڈی، ہرشت رانا، آکاش دیپ اور ورن چکرورتی کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے جبکہ شریاس ائیر اور اشن کشن کو ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے متعلق بیان پر بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
غیر شامل کھلاڑی
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ ناموں میں گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے اویش خان، شردل ٹھاکر، جتیش شرما اور کے ایس بھارت کے نام شامل نہیں ہیں۔ بھارتی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے ادا کیے جاتے ہیں۔
معاوضے کی تفصیلات
گریڈ اے پلس میں شامل کھلاڑیوں کو 7 کروڑ بھارتی روپے (23 کروڑ 80 ہزار پاکستانی روپے) سالانہ معاوضہ دیا جائے گا جبکہ گریڈ اے میں شامل کھلاڑیوں کو 5 کروڑ بھارتی روپے (16 کروڑ 43 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے) ملیں گے۔
بھارتی بورڈ کے مطابق گریڈ بی میں شامل کھلاڑیوں کو 3 کروڑ بھارتی روپے (9 کروڑ 86 لاکھ پاکستانی روپے) اور گریڈ سی میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ ایک کروڑ بھارتی روپے (3 کروڑ 28 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) ملیں گے۔