اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 9 سال پہلے ڈبل سواری پر چالان ہوا، آج تک پرچہ خارج نہیں کروا سکا، 5 بار ضمانت، بار بار گرفتاری، بیوی سے بھی لڑائی۔۔ عام شہری کا ایک مقدمہ جس نے پورے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا
احتجاج کے معاملے میں پیش رفت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار انہیں شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان
مزید ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ علی امین کے ساتھ پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے جن میں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد شامل ہیں۔
پولیس کی کارروائی
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔








