لاہور ہائی کورٹ میں خود سوزی کرنے والے ملازم کی 2 بیواؤں کو نجی کمپنی نے ادائیگی کردی

لاہور ہائیکورٹ میں فیصلے کی خبر

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی 2 بیواؤں کو نجی کمپنی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ کرنے کے مقدمے میں نامزد خاتون کا مؤقف آگیا

عدالت کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحق نے درخواست کی سماعت کی، نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک پیش کر دئیے۔ عدالت عالیہ نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی 2 بیویوں کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران بجلی گرنے سے امریکی فٹبالر ہلاک

آصف جاوید کا پس منظر

آصف جاوید نامی شہری کو نجی کمپنی نے 2016 میں برطرف کیا تھا۔ 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تو نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کر دیا تھا۔ 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس

نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا، جس کے بعد سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔ شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کو آگ لگالی تھی۔ بعد میں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...