تھوکنے، کوڑا پھینکنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نیا قانون
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے نیا قانون متعارف کرا دیا۔ اس قانون کے تحت ”پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی“ کا دائرہ کار لاہور سے بڑھا کر پورے پنجاب تک وسیع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں
بل کی خصوصیات
بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی عمارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے خطرناک قرار دے سکے گی۔ غیرقانونی تعمیرات یا تجاوزات پر اب پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سخت جرمانے اور قواعد
بل میں عوامی نظم و ضبط اور صفائی کے حوالے سے بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، عوامی مقامات پر تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے، تاریخی مقامات پر توڑ پھوڑ پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔
اتھارٹی کی قیادت
نئی اتھارٹی کی چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے جبکہ چیف سیکریٹری وائس چئیرپرسن ہوں گے۔ بل کو مزید غور و خوض کے لیے پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ بل کی حتمی منظوری رائے شماری کے ذریعے دی جائے گی.