ہالی ووڈ کی مشہور ہیروئن نے اپنی ہم جنس پرست دوست سے شادی کر لی
شادی کی خوشخبری
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور مقبول امریکی سیریز ’ٹوائی لائٹ‘ کی مرکزی ہیروئن کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور
رشتہ کی تصدیق
اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے دوست ڈیلن میئر کے ساتھ اکتوبر 2019ء میں انسٹا گرام پر اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی جبکہ 2021ء میں اس جوڑی نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چند ذمہ داریوں نے جلد ہی منظور نظر بنا ڈالا، اعلیٰ افسران کام کا بوجھ مجھ پر ڈال کر سارا دن سیگریٹ پیتے گپ شپ لگاتے، یہی پرکھنے کا وقت تھا
شادی کی تقریب
کرسٹن اسٹیورٹ کی ڈیلن میئر سے شادی کی تقریب ایسٹر کے موقع پر اتوار 20 اپریل کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب میں اس جوڑی کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ گزشتہ ہفتے کرسٹن اور ڈیلن نے عدالت سے باقاعدہ میریج لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔
پیشکش کا راز
ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کرسٹن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیلن کو پرپوز نہیں کیا بلکہ ڈیلن نے انہیں پہلے پرپوز کیا تھا۔








