جامشورو ٹرک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
ٹریفک حادثہ جامشورو
جامشورو (آئی این پی) - تھانا بولا خان کے قریب ایک مسافر بھرا ٹرک کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آرٹیفیشل جیولری کو طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے نوسر باز میاں بیوی گرفتار
جاں بحق افراد کی تفصیلات
ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے شامل ہیں۔ 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، اسلام آباد کے تمام ہائیکنگ ٹریلز تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ
حادثے کی وجوہات
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
متاثرہ افراد کی شناخت
جاں بحق افراد کا تعلق بھیل برادری سے ہے۔ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔








