خواتین کی تنظیم ایلیٹ کی جانب سے عید ملن تقریب، خواتین کی بھرپور شرکت

عید ملن تقریب کا اہتمام

ریاض (وقار نسیم وامق) ایلیٹ فورم ریاض برانچ کی جانب سے ایک خوبصورت اور پُررونق عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ریاض کی کمیونٹی کو ایلیٹ فورم کے مشن اور وژن سے متعارف کروانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100روپے کی کمی

تقریب کی میزبانی

تقریب کی میزبانی ایلیٹ فورم کی بانی جویریہ اسد نے کی، اس موقع پر انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فورم کی سابقہ سرگرمیوں اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورم خواتین کا سماجی، تعلیمی اور کاروباری پلیٹ فارم ہے جو 2013 سے سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں کمیونٹی کے لئے خدمات سرانجام دے رہا ہے، اب اس کا دائرہ کار ریاض تک وسیع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر الطاف قریشی انتقال کرگئے

مہمانِ خصوصی کا خطاب

تقریب کی مہمانِ خصوصی کولمبیئن بزنس کنسلٹنٹ کیٹالینا گولازاویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی تقریبات ثقافتی تبادلے اور باہمی تعاون کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ معروف سماجی شخصیت اور ریاضیتس کی بانی اسماء ماجد نے بطور سپورٹنگ پارٹنر تقریب میں شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی گرفتار لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ افسوسناک انکشاف

مقررین کے تجربات

تقریب سے زینت شہاب، سعدیہ ظفر، ڈاکٹر فرح نادیہ، سحر عدنان اور فرحین فراز نے بھی خطاب کیا اور اپنے سماجی اور کاروباری تجربات سے سامعین کو آگاہ کیا۔

تفریحی سرگرمیاں اور تحائف

تقریب میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی جبکہ رنگا رنگ تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر مقررین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور تمام مہمانوں کو خصوصی تحائف پیش کیے گئے، جبکہ زینت شہاب کا تیار کردہ خوبصورت عید کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...