کراچی: بریف کیس سے ملی لاش کا معمہ حل، ملوث خاتون اور اس کا عاشق گرفتار

کراچی میں بریف کیس سے ملنے والی لاش کا معمہ حل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بریف کیس سے ملنے والی لاش کا معمہ 72 گھنٹوں میں حل کر لیا گیا۔ پولیس نے نہ صرف اندھے قتل کا سراغ لگایا بلکہ اس لرزہ خیز واردات میں ملوث سفاک قاتل خاتون اور اس کے عاشق کو بھی گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson Reveals Biden’s Compliment on His Wife’s Beauty
لاش کی دریافت
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، 18 اپریل کو سیکٹر 21 سی سے ایک سوٹ کیس ملا تھا، جس میں ایک مرد کی تشدد زدہ لاش موجود تھی۔ تفتیش کا آغاز کیا گیا تو حیران کن اور دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں
ملزمان کی شناخت
قتل میں ملوث خاتون علیزہ بتول کا شوہر سیکیورٹی گارڈ ہے جبکہ اس کا عاشق مولا بخش چانڈیو بھی سیکیورٹی گارڈ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزہ کے بس کنڈیکٹر آصف سے تعلقات قائم ہوئے تھے جو چار ماہ قبل بس میں سفر کے دوران علیزہ سے متعارف ہوا۔ آصف علیزہ کے گھر دو سے تین بار ملاقات کے لیے بھی آیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں خاتون نے شوہر اور باپ کے ساتھ مل کر آشنا کو قتل کردیا
عشق و حسد کا کھیل
یہ تعلق علیزہ کے دوسرے عاشق مولا بخش چانڈیو کو سخت ناپسند گزرا۔ جلن، حسد اور انتقام کے جذبے میں چور مولا بخش نے علیزہ کے ساتھ مل کر آصف کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہئے، بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف
قتل کا اندوہناک واقعہ
پولیس کے مطابق، مولا بخش نے علیزہ کو کہا کہ وہ آصف کو گھر بلائے۔ آصف خوشی خوشی مٹھائی اور پھول لے کر علیزہ سے ملنے آیا۔ جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوا، وہاں چھپے مولا بخش نے نیلے دستانے پہن کر ہتھوڑے سے آصف کے سر پر وار کیا۔ زخمی آصف کو بعد ازاں علیزہ نے اپنے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی،کورنگی : گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی
قتل کے بعد کی سفاکیت
قتل کے بعد سفاکیت کا عالم یہ تھا کہ علیزہ، مولا بخش اور اس کے بچوں نے مٹھائی کھا کر جشن منایا۔ بعد ازاں لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے انہوں نے صرف 300 روپے میں رکشہ کرایے پر لیا اور آصف کی لاش کو سوٹ کیس میں ڈال کر دور پھینک دیا۔
پولیس کی کاروائیاں
پولیس نے آلہ قتل، نیلا دستانہ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے ہیں، جبکہ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔