جو بھی میری بلی ڈھونڈ کر لائے گا اسے انعام دوں گی‘ کراچی کی خاتون کا اعلان

کراچی میں بلی کی چوری کا واقعہ
کراچی(آئی این پی) کراچی میں اسپائیکی نامی بلی کو چوری کرلیا گیا، خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی بلی برآمد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
چوری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 اے میں اسپائیکی نامی بلی مبینہ چوری کرلی گئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بلی کی مالکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات
انعام کا اعلان
خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی بلی برآمد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ ان کی اسپائکی نامی بلی کو 12 اپریل ہفتے کو دوپہر دو سے تین بجے کے درمیان نامعلوم شخص اٹھا کر لے گیا ہے، بلی کے گلے میں لال پٹی کے ساتھ گھنٹی بھی لگی ہوئی تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات
فوٹیج میں لمبے قد کے لمبے بالوں میں پونی لگائے، پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑا اسکول بیگ بھی تھا۔ ویڈیو میں نامعلوم شخص کو بلی پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور مبینہ طور پر بلی چور نے بلی کو پکڑ کر اس بیگ میں ڈالا اور فرار ہوگیا۔