وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
اہم تبدیلیاں
تفصیلات کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن رضوان احمد شیخ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح، جوائنٹ سیکریٹری، انسانی حقوق ڈویژن نبیلہ عمر کا تبادلہ کر کے اُنہیں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ماتحت ادارے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی میں ڈائریکٹر (فنانس) تعینات کیا گیا ہے۔
دیگر نوکریاں اور رخصت
"جنگ" کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان کی 16 اپریل سے 24 اپریل 2025 تک بیرونِ ملک دورے کے باعث رخصت منظور کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت محمد عارف اللہ کی خدمات وزارتِ تجارت کو اور سیکشن افسر خزانہ ڈویژن محمد اسماعیل خان کی خدمات سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو واپس کی گئی ہیں۔
باضابطہ نوٹیفکیشن
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یئے ہیں۔