اہم شخصیت کا “بھیس بدل کر” جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
راشد اقبال نصر اللہ کا جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے "بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
عام شہریوں کی حیثیت سے دورہ
معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بھیس بدل کر عام شہریوں کی حیثیت سے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ادویات کی مفت فراہمی کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی نے چہرے پر ماسک پہن کر مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ مریضوں کے لواحقین نے ادویات کی مفت فراہمی کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بونڈائی بیچ کے حملہ آور نومبر میں بھارتی پاسپورٹ پر منیلا پہنچے تھے: فلپائنی حکومت
ویڈیو دیکھیں
ادویات کی مفت فراہمی اور وزراء کے دورے
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزراء صوبے بھر میں ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیں، تمام ادویات ہسپتال کے اندر فارمیسی سے مل رہی تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے واضح احکامات ہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی جاری ہے۔ شہری باہر سے ادویات منگوانے یا پیسے لینے کی صورت میں شکایت کا اندراج کروائیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہسپتالوں کے دورے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ مفت علاج شہریوں کا بنیادی حق ہے، حکومت ہر صورت یقینی بنائے گی۔







