پوپ فرانسس کا تابوت آخری دیدار کیلئے رکھ دیا گیا، آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی اور ان کا خرچہ کون دے گا؟

پوپ فرانسس کا جسد خاکی
ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوپ فرانسس کا جسد خاکی اس وقت ویٹی کن میں ان کی رہائش گاہ کے نجی چیپل میں کھلے تابوت میں رکھا گیا ہے، جہاں سوئس گارڈز اور کچھ کارڈینلز دعاؤں میں مصروف ہیں۔ بی بی سی کے مطابق کل صبح ان کا تابوت جلوس کی صورت میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا منتقل کیا جائے گا، جہاں تین دن تک عوام کو آخری دیدار کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
پاپائی رہائش گاہ کی روایات
پاپائی رہائش گاہ کو روایتی طور پر موم سے بند کر دیا گیا ہے، جس سے "سیدے واکانتے" یعنی پوپ کی کرسی خالی ہونے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جب تک کہ نیا پوپ منتخب نہ ہو جائے۔ ہفتے کو پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، جن میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی آمد متوقع ہے۔ تاہم پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں ہی ہدایت دے دی تھی کہ ان کی تدفین سادگی سے کی جائے۔ انہوں نے اپنی آخری رسومات کے اخراجات کے لیے ایک مخیر شخص کو نامزد بھی کر رکھا تھا۔
تدفین کی جگہ
روایت سے ہٹ کر پوپ فرانسس کو ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز میں دفن نہیں کیا جائے گا بلکہ روم کے وسط میں حضرت مریم کے نام سے منسوب ایک چرچ میں سپرد خاک کیا جائے گا، جہاں ان کی قبر پر صرف ان کا نام درج ہو گا۔