ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا، غریب کسان کی قیمتی بکریاں بار ڈالیں

ہری پور میں جنگلی چیتے کی آمد
ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا اور متعدد بکریاں مار ڈالیں جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
علاقے کا متاثرہ گاؤں
مقامی افراد نے بتایا کہ ہری پور کے علاقے خان پور کے بالائی گاؤں چسکلاں میں جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا جس کے باعث گاؤں کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کرکٹ میں مشہور کھلاڑیوں کا دور ختم ہو رہا ہے یا ان کا ‘آخری خواب’ حقیقت بنے گا؟
چیتے کے حملے کی تفصیلات
جنگلی چیتے نے مقامی آبادی کے دو گھروں پر حملہ کیا، جنگلی چیتا نے حملہ کر کے غریب کسان کی قیمتی بکریاں ہلاک کرڈالیں۔ بعد ازاں مقامی شخص پر بھی حملے کی کوشش کی، لوگوں کے شور مچانے پر چیتا جنگل میں روپوش ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف
پچھلے واقعات
مقامی افراد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک دوسرے واقعے میں ایک شیر کے حملے سے باپ، بیٹا زخمی ہوگیا جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
خوراک کی کمی کی وجہ
لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگل میں خوراک ختم ہونے کی وجہ سے جنگلی شیر، چیتا، ریچھ ملحقہ پہاڑی دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب کسانوں کی بکریاں، گائے اور مرغیاں چیڑ پھاڑ کر کھا جاتے ہیں۔