پنجاب میں معدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم جاری، پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لوکل اور فارن انویسٹر کے لیے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کا تربیتی مرکز تباہ
اجلاس کا انعقاد
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئیئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیجنگ اور لندن نے شدید سموگ کا سامنا کیسے کیا؟
ٹیکس فری زون کا جائزہ
اجلاس میں قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔
معدنی ذخائر کا تخمینہ
چنیوٹ میں 261 ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33 ہزار کلو گرام سونا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ کے لیے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منظوری دے دی ہے۔