ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی صورت حال ابھی ٹھیک نہیں چل رہی۔ جو لوگ روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں گے، وہ کامیاب ہیں۔ اس وقت جو مل رہا ہے، شکر ادا کریں اور مناسب پلاننگ کا سوچیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات بار بار خرابی کی طرف چلے جاتے ہیں۔ ایک کام سیدھا ہوتا ہے تو دوسرا گلے پڑ جاتا ہے۔ آپ صدقہ دیں اور حقوق العباد کے حوالے سے فوری معاملات سیدھے ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پورے 12 سال زرعی اور صحرائی خطّوں کی قدم بوسی کی، یہ کوئی قصّہ ہیر رانجھا، شیریں فرہاد یا لیلیٰ مجنوں نہیں، پیٹ کے ہاتھوں مجبور گریجوایٹ کی کہانی ہے۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اگر آپ پچھلی باتوں کو یاد کرتے رہیں گے اور لوگوں کی باتوں کو دل سے لگائیں رکھیں گے، تو اس ٹینشن سے صحت تو خراب ہوگی، دوسرے کاموں میں بھی رکاوٹیں شروع ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو نہایت ہی سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ برسوں کے بنے رشتے ٹوٹنے کے قریب ہیں۔ ان کو روک سکتے ہیں تو روک لیں ورنہ ساری عمر پچھتاوا ہی باقی رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان امریکا کے مدمقابل، آج تین میچ کھیلے جائیں گے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری معاملات بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ جن لوگوں نے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیا، ان کو تیزی سے ان شاءاللہ آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ وقت کی قدر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پورٹ بندر عباس پر حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان کی میت کراچی پہنچا دی گئی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنوں کے ساتھ صورت حال کشیدہ رہ سکتی ہے۔ خاندانی جھگڑے پھر زور پکڑ رہے ہیں، اس لئے آپ کو چاہئے کہ چند دنوں کے لئے خاموشی اور دوری اختیار کر لیں تو بہتر رہے گا آپ کے لئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کے لیے بنی سرنگ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ٹینشن بہت زیادہ لیتے ہیں ہر بات کی جس کی وجہ سے آپ کو صحت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ جس بات کو لے کر پریشان ہیں، اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ سب اللہ پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کردیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی لحاظ سے آج اچھا دن ہے۔ اللہ نے چاہا تو جو اہم ضرورتیں ہیں، وہ بھی پوری ہوں گی اور آہستہ آہستہ بندش و جکڑن سے بھی آزاد ہوتے جا رہے ہیں۔ بس زبان کو بند رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنے اندر کسی بھی قسم کا لالچ پیدا نہ ہونے دیں۔ جو نصیب میں لکھا ہوا ہے، وہ تو مل کر رہے گا۔ آپ کی ضرورتیں آجکل پوری ہوتی رہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ابھی چند دن آزمائش کے ہی ہیں۔ اس لئے پہلے رشتوں کو بچائیں، پھر خود کو زمانے کے برے کاموں سے اپنی حفاظت کرنا ضروری ہے، خاص طور پر عزت و وقار کے حوالے سے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو FATF میں سفارتی فتح کیسے ملی ،عالمی برادری نےبھارتی پراپیگنڈےپر کیوں توجہ نہیں دی۔۔۔؟اہم تفصیلات جانیے
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
سخت حسد و بد نظر کا شکار ہیں، اور یہ جو سارے مسئلے ہو رہے ہیں، وہ اسی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ کے حساب سے سات یوم لگاتار اپنی نظر اتاریں، بے حد ضروری ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو وراثتی امور اور خاندانی جھگڑوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جو لوگ کسی بھی معاملے کو لڑ کر یا غصے سے حل کرنا چاہتے ہیں، وہ ایسا نہ کریں ورنہ خود کا نقصان ہوگا، خاص طور پر عزت کا۔








