بھارت میں چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا

قتل کا خوفناک واقعہ
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا اور ظالم کو للکارتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ملزم کا تعارف
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے گاوں سلیسا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بسنتی بائی دھولا رام نامی شخص کی دسویں بیوی تھی جب کہ اس سے قبل 9 بیویاں اپنے شوہر کے تشدد اور برے رویے کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟ خود ہی بتا دیا
قتل کی وجہ
شوہر نے شادی کی تقریب سے کھانے پینے کی اشیا اور ساڑھی چوری کرنے کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔
پولیس کی کارروائی
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب گاوں میں تعفن اٹھنا شروع ہوا جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا، پولیس کو تلاش کے بعد بسنتی بائی کی لاش بہت خراب حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔