تو ہے کیا چیز، تو باہر مل: بھارتی عدالت میں ملزم کی خاتون جج کو دھمکیاں، ہنگامہ

دہلی میں عدالتی کمرے کا واقعہ
دہلی (آئی این پی) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک عدالتی کمرہ اس وقت پرتشدد ہو گیا، جب ایک چیک باﺅنس کے کیس میں سزا یافتہ ملزم نے اپنے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر وکیل کے ہمراہ خاتون جج کو باہر ملنے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، عاطف اور ہمایوں، ماہرہ خان نے تینوں سٹارز کے بارے میں کیا بتایا؟
معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ شیوانگی منگلا کے سامنے پیش آیا، جنہوں نے ملزم کو 2 اپریل کو چیک باﺅنس کیس میں نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت مجرم قرار دیا تھا اور اسے ضمانتی مچلکے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری نے تحریک انصاف کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانیوالے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی
ملزم کا ردعمل
رپورٹ کے مطابق خاتون جج کی جانب سے سزا کے فیصلے پر مجرم بھڑک گیا یہاں تک کہ اس نے مبینہ طور پر جج پر کچھ پھینکنے کی کوشش کی۔ اس نے اپنے وکیل سے کہا کہ وہ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں وہ کریں۔
دھمکیاں اور قانونی کارروائی
مذکورہ شخص نے خاتون جج کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ "تو ہے کیا چیز، تو باہر مل پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے زندہ گھر جاتی ہے۔" بھارتی میڈیا کے مطابق جج نے بتایا کہ ملزم اور اس کے وکیل اتل کمار نے صرف دھمکیاں ہی نہیں دیں بلکہ ان کے عہدہ چھوڑنے پر بھی روز دیا، تاہم انہوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی ضرور کریں گی۔