پاکستان کا وہ شہر جہاں کی 12 لاکھ آبادی میں 4 لاکھ افراد شوگر اور 5 لاکھ افراد بلڈ پریشر کا شکار ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

راولپنڈی کے صحت کے مسائل

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے کہا ہے کہ اس وقت راولپنڈی کی 12 لاکھ آبادی میں 4 لاکھ افراد شوگر اور 5 لاکھ افراد بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پاکستان سویٹ ہومز کی نئی سروس

پاکستان سویٹ ہومز بہت جلد لاوارث افراد کی تدفین کیلئے ہسپتال میں سروس فراہم کرے گا جس کے تحت ہسپتال میں وفات پا جانے والوں کو کفن سے تدفین تک کے اخراجات سویٹ ہومز برداشت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائن کے جہاز کا پورا عملہ ہی دوران پرواز سو گیا پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف

فاطمتہ الزہرا مہمان خانہ کا افتتاح

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں فاطمتہ الزہرا مہمان خانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپکی صحت ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے ہسپتال میں مہمان خانہ کے آغاز پر زمرد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سائنسدان اور ڈاکٹر ہوں۔ زمرد خان کو بتایا کہ پنڈی شہر کی آبادی 24 لاکھ ہے، اس وقت راولپنڈی میں 12 لاکھ میں سے 4 لاکھ افراد شوگر اور تقریباً 5 لاکھ افراد اس وقت بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

یہاں بیٹھے 60 فیصد لوگوں کے جگر میں چربی ہوگی۔ کھانا کھانا پیٹ بھرنے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ دوائی کیلئے ہوتا ہے؛ کھانا بھی ایک دوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوے لیکن دراصل کتنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ سرکاری اعدادوشمار نے ہی حکومتی دعووں کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ کا بیان

پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ 65 دن پہلے ڈاکٹر عمر اور سابق ایم ایس نے فاطمتہ الزہرا مہمان خانے کا سنگ بنیاد رکھا۔ پاکستان سویٹ ہومز کی کوشش ہے کہ ہر ہسپتال میں ایسے مہمان خانے ہوں۔

مہمان خانے کا مقصد ہسپتال میں علاج کیلئے آئے لوگ مستفید ہو سکیں۔ پاکستان سویٹ ہومز بہت جلد لاوارث افراد کی تدفین کیلئے ہسپتال میں سروس فراہم کرنے کے ساتھ وفات پا جانے والوں کو کفن سے تدفین تک کے اخراجات برداشت کرے گا۔

تھیلیسیمیا کے بچوں کی امداد

انہوں نے کہا کہ 3 سالوں سے پاکستان سویٹ ہومز کی ٹیم تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے کام کر رہی ہے اور ہسپتال میں دور دراز کے علاقوں سے آئے تھےلیسیمیا کے بچوں کو خون مہیا کریں گے، جس کے لئے یہاں سے لوگوں کو آگاہی مہم بھی چلائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...