رانا ثنا اللہ کا ایاز لطیف پلیجو اور زین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کینال زوکارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر مذاکرات کی پیشکش

ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Israel Acknowledges Targeting of Its Military Bases in Iranian Missile Attacks
وزیراعظم کی ملاقات کی پیشکش
رانا ثنا اللہ نے ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصہ اور بے چینی موجود ہے۔ کینالز بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کینالز کے مسئلے کا حل
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کینالز کے مسئلے کو وزیراعظم گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا وفد بنایا جائے تو ان سے بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکومت فوری کینالز بنانے کا فیصلہ واپس لے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پی ہاﺅ س اسلام آباد میں قدم
سندھ کی مشترکہ مشاورت
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: اتحاد ٹاؤن کے گھر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی
زین شاہ سے گفتگو
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور متنازع کینالز سے متعلق گفتگو کی۔ رانا ثنا اللہ نے کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے پر وزیراعظم آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
ایمانداری کا مطالبہ
سید زین شاہ نے جواب دیا کہ ہم دیگر جماعتوں اور وکلا ایکشن کمیٹی سے بات کریں گے اور آبادگاروں و اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے۔ کنوینئر دریائے سندھ بچاؤ تحریک نے کہا کہ کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان کریں، جب تک اعلان نہیں کیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔