اگر ملتان سلطانز کے پیسے بڑھائے تو میں۔۔’ علی ترین نے پی سی بی کو واضح پیغام پہنچا دیا

علی ترین کا ملتان سلطانز کے مستقبل پر بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے فرنچائز کو دوبارہ پیسے بڑھا کر نہ خریدنے کا عندیہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: خودترسی نقصان دہ ہے، اپنے مصائب اور مشکلات پر مو ردالزام ٹھہرانے کیلیے آپ کو بہت سے قربانی کے بکرے مہیا ہو جاتے ہیں

فرنچائز خریدنے کی حکمت عملی

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین اور تین بار کی رنز اَپ فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے مقامی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فرنچائز کو دوبارہ پیسے بڑھاکر نہیں خریدوں گا بلکہ بولی میں جاؤں گا تاکہ نقصان نہ ہو، مجھے پتہ ہے کہ ٹیم کو کتنے میں خریدنا ہے مجھ سے پہلے مالکان بھی بھاری نقصان کی وجہ سے ملتان سلطانز چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

نقصان کے بارے میں سوالات

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے بتائیں میں کتنا نقصان برداشت کروں؟، ملتان سلطانز کی قدرو قیمت بھی کراچی کنگز کے برابر ہے، اسی رقم میں خریدوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان سلطانز کا ہوم گراؤنڈ

علی ترین کا کہنا تھا کہ ملتان ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، جب 3 میچز ہارے تو میں نے ٹیم سے کہا تھا پریشان نہ ہوں، ہم اپنے گھر جارہے ہیں وہاں کوئی نہیں ہرا سکتا، چیمپئین ٹیم وہی ہوتی ہے جو برے حالات میں پرفارم کرے، ملتان سلطانز نہ صرف مشکل حالات سے نکلے گی بلکہ ٹائٹل بھی جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کون ہیں, شخصیت کا اظہار کیسے کرتے ہیں؟ ان سوالوں کا جواب دینے کیلیے ماضی کی طرف لوٹنا ہو گا‘ وہ ماضی جس میں آپ نے زندگی گزاری

پی ایس ایل کا کردار

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ہائپ نہیں بنی، میں نے اس کیلئے بہت کچھ کیا، پی سی بی کو بھی اپنا کام کرنا چاہیے، صرف ملتان ہی نہیں بلکہ پورا جنوبی پنجاب ہمیں سپورٹ کرتا ہے، یہاں پہنچ کر ہم نے سکھ کا سانس لیا، ہم نے کرکٹ پر بہت کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دولہا کے بار بار واش روم جانے پر دلہن کو شک، جب پتا کیا تو ایسا کام کرتے ہوئے مل گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

پی سی بی کی تنقید

قبل ازیں ملتان سلطانز کے مالک نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پی ایس ایل میں ٹیموں کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ہمیں فرنچائز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کو بستر کی دراز میں تین سال تک چھپانے والی ماں: ’بچی کے اعضاء مڑے ہوئے اور جسم پر نشانات تھے‘

رینٹل ماڈل کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجود نہیں۔

نئے ٹیمیوں کی شمولیت

دوسری جانب پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں بورڈ کی جانب سے 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انکے لیے خریدار بھی مل گئے ہیں تاہم ناموں اور ملکیت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Categories: PSLPSL News Update

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...