مستونگ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق
مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ
مستونگ، (ڈیلی پاکستان آن لائن) - نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں پسند کی شادی کرنے والا شخص مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد پر مقدمہ درج
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ مستونگ کے علاقے کلی تیری میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ یہ اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
تلاش کا عمل
فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔








