رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا۔ یوٹیلٹی سٹورز کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ اب تک یوٹیلیٹی سٹورز کے 2237 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا جا چکا ہے۔
سبسڈی کے مسائل
جی ایم یوٹیلٹی سٹورز نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی تھی، جبکہ رواں مالی سال کیلئے مختص 60 ارب کی سبسڈی ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔