وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
استقبال اور ملاقات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف منگل کو 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچے جہاں انقرہ میں ترک وزیردفاع نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں، وزیر اعظم نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: مبینہ مقابلے میں بچی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ہلاک
دوطرفہ اقتصادی تعاون
اعلامیے کے مطابق انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور توانائی، کان کنی، دفاع، زراعت کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کی دوبارہ شادی، سات پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل
سائبر سکیورٹی اور تکنیکی تعاون
اعلامیے کے مطابق، ترک صدر سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا جبکہ دونوں رہنماو¿ں نے اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن جوئے کی تشہیر، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول عرف سسٹرولوجی، ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد حسنین شاہ کے خلاف 3 مقدمات درج
علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت
ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق، انہوں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ ترک صدر اردوان نے فلسطین کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم
عشائیہ اور مشترکہ پریس کانفرنس
اس موقع پر ترک صدر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ انقرہ میں ملاقات کے بعد، دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ترک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہا اور باہمی رابطوں کو مضبوط دوستی کی علامت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں: وزیراعلیٰ کی شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں متاثرین سے گفتگو
دفاعی تعاون اور دیگر معاملات
ترک صدر نے کہا کہ دونوں ملک دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں اور آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی، 42لاکھ سے زائد افراد متاثر
کشمیر اور قبرص کے مسائل
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت پر بھی شکر گزار ہوتے ہوئے شمالی قبرص کے معاملے پر ترکی کے مو¿قف کی حمایت کی۔
شکریہ اور یکجہتی
وزیر اعظم نے ترک صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2010 کے سیلاب میں آپ نے پاکستان کا دورہ کر کے متاثرین سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد بھی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کیا۔








