پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

گندم کی فصل میں آگ لگنے کے واقعات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف اضلاع اور سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے کے نتیجے میں کسانوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آواز نیچی رکھیں: فیصل چودھری اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان سخت تکرار
لودھراں میں آگ کے زیادہ واقعات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات لودھراں میں ہوئے، جہاں صرف 2 ہفتوں کے دوران گندم کی فصل کو آگ لگنے کے 30 واقعات پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف
دیگر متاثرہ علاقے
اسی طرح سے حافظ آباد میں درجن بھر کے قریب حادثات پیش آئے، جبکہ سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ڈی جی خان اور سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں بھی دو واقعات ہوئے، جس کی وجہ سے کسانوں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
آگ لگنے کی وجوہات
ریسکیو حکام کے مطابق، گندم کو آگ لگنے کی عام وجہ گندم کی باقیات کو جلانا ہے، جو ساتھ کھڑی فصل کو بھی متاثر کرتی ہے۔ کبھی کبھار لوگ جلتی ہوئی سگریٹ کھیتوں میں پھینک دیتے ہیں، جس سے آگ لگ جاتی ہے۔ بعض جگہوں پر شکرگڑھ میں باراتیوں کی جانب سے آتش بازی کی وجہ سے بھی گندم کے کھیت میں آگ لگی۔
احتیاطی تدابیر
ماہرین کے مطابق، گندم کی باقیات کو جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی سے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے ممکنہ حد تک بچایا جاسکتا ہے۔