بھتیجے کی محبت میں گرفتار خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس آنے پر کیا کیا؟ حیران کن انکشاف

ممبئی میں دردناک واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سفاک خاتون نے شوہر کے بھتیجے کی محبت میں گرفتار ہوکر اس کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن GETEX 2025 کا انعقاد
شوہر کا سعودی عرب سے واپس آنا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے نوجوان کی محبت میں سعودی عرب سے چھٹیوں پر آنے والے شوہر کو تشدد کے بعد قتل کروا دیا۔ 38 سالہ مقتول نوشاد 20 اپریل کو چھٹیوں پر سعودی عرب سے آیا تھا، اتوار کی صبح، پٹکھولی گاؤں میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں چھوڑے ہوئے ٹرالی بیگ کو دیکھا جسے اس نے کھولنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بہتان کو خارجہ پالیسی بنا لیا ، اقوام متحدہ کی ٹیموں نے دیکھ لیا پاکستان میں دہشتگردی کا کوئی ٹھکانہ نہیں: شیری رحمان
لاش کی برآمدگی
کسان نے جب بیگ کھولا تو اس میں ایک مرد کی لاش پلاسٹک میں لپٹی دیکھی۔ بعدازاں پولیس نے نوشاد کے جسم کا باقی حصہ قریبی کھیتوں سے بوری میں بند پایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونے والے افغان باشندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
تحقیقات اور انکشافات
پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ نوشاد کو کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ کے تعلق کے بارے میں پتا چلا تھا۔ جس کے بعد گاؤں میں پنچایت بیٹھی، نوشاد نے اہلیہ کو تنبیہ کرکے معاف کردیا تھا اور معاملہ وہیں ختم ہوگیا۔
عزم قتل کا منصوبہ
بعدازاں نوشاد کی اہلیہ اور بھتیجے کا تعلق پھر بحال ہوگیا اور جب نوشاد لوٹا تو دونوں نے مل کر اسے مارنے کا پلان بنایا۔ نوشاد کی اہلیہ نے بھتیجے کے ساتھ مل کر سوتے میں نوشاد کو کلہاڑے سے مار کر قتل کردیا اور لاش دو ٹکڑے کرکے دو جگہ پھینک دی۔