سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
 
			موسم کی شدت
کراچی ،لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ, وہ کام ہوگیا جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پوری قوم اپنے شہداء کے ورثاء کے ساتھ ہے: وزراء کی شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی
کراچی کا موسم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
گرمی کی شدت کا جائزہ
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں ریکارڈ کی گئی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ دیگر علاقوں کے درجے حرارت کی صورتحال: لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص میں 43، کراچی میں 41، لاہور میں 38، پشاور اور اسلام آباد میں 35، مظفر آباد میں 33، کوئٹہ میں 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
 
				








 
  