پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج نے ڈاکٹر بن کر غیر ملکی کرکٹر کا علاج کر دیا

عروج ممتاز کی پیشہ ورانہ مہارت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی کے دانتوں کا علاج کرکے پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کرڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دیدی ، معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے: مریم نواز

کمنٹیٹر اور پریزینٹر کی حیثیت سے خدمات

تفصیلات کے مطابق عروج ممتاز پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ بطور کمنٹیٹر اور پی ایس ایل میں پریزینٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔ سابق ویمن کرکٹر 2009 ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتان رہیں، 2020 میں مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی پاکستانی خاتون کمنٹریٹر بنیں جبکہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا

پیشہ ورانہ حیثیت اور اعزازات

سابق کرکٹر عروج ممتاز پیشے کے لحاظ سے کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ (دندان ساز) ہیں، انہیں 2024 میں ڈینٹل نیوز پرسنالٹی آف 2024 کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا، جو طبی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

مداحوں کی طرف سے تعریفیں

عروج کی ہمہ جہت شخصیت پر مداحوں اور کرکٹ کھلاڑیوں کی طرف سے تعریفیں کی جا رہی ہیں، سماجی رابطوں کی سائٹ پر بھی انہیں سپر وومن کے خطاب سے پُکارا جارہا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...