اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بڑا دھچکا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کریم خان: بنیامن نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کرنے والے پراسیکیوٹر کے خلاف جنسی ہراسانی کی تحقیقات شروع
کھلاڑیوں کی عدم دستیابی
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو رواں سیزن پلئیر ڈرافٹ میں منتخب کیے گئے جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نادہندگان سمیت تمام صنعتوں کی پیداوار ڈیجیٹائز کرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت
ذاتی وجوہات
3 بار کی چیمپئین فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ کھیلنے سے قاصر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پریزینٹر ’ایرن ہالینڈ‘ نے حسن علی کو ’جوکر‘ قرار دیدیا
متبادل کھلاڑی کی شمولیت
جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن کی جگہ ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ کائل میئرز کا فرنچائز کو لاہور میں اسکے چھکے میچ سے قبل جوائن کرنے کا امکان ہے۔
ہیڈ کوچ کا بیان
دوسری جانب فرنچائز کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ابتک بہترین کھیل پیش کیا ہے لیکن ہم کسی قسم کا چانس نہیں لینا چاہتے، راسی وین ڈر ڈوسن اور اہلخانہ کے ساتھ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں۔