پاکپتن، دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

پاکپتن میں المناک قتل
پاکپتن کے گاﺅں امرسنگھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع
تفصیلات
تفصیل کے مطابق پاکپتن کے گاں امر سنگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خالد نے بھائی ساجد کے ساتھ ملکر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اس واقعے کا نوٹس پاکپتن کے ڈی پی او نے لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ
ملزمان کی گرفتاری
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
دیگر واقعات
دوسری جانب شجاع آباد کے کھاکھی پنجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 10 سال کی طالبہ جاں بحق ہوگئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔