چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی
چینی وزارت خارجہ کی تجارتی مذاکرات کی تیاری
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
چین کا مؤقف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگوں میں کوئی فریق فاتح نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
مذاکرات کے امکانات
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے لئے دروازہ پوری طرح کھلا ہے اور چین امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
امریکی صدر کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہو جائے تو چین پر عائد بھاری محصولات میں کمی کی جا سکتی ہے۔








