بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیں گے، ابھیندن یاد ہوگا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان کردیا
کلبھوشن جیسا ایک اور معاملہ
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: ماہرنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم
علیحدگی پسندوں کا تعلق
خواجہ آصف نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے اور بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جا کر علاج کراتے ہیں۔ ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کے ساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
بھارت کی ذمہ داری
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے، پاکستان پر الزام لگانا نامناسب بات ہے۔ یہ امکان بھی ہے کہ پہلگام حملہ خود بھارت کا "فالس فلیگ آپریشن" ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر شیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھارت سے بھی تو پوچھے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو وہاں کئی عشروں سے موجود سات لاکھ فوج کر کیا رہی ہے؟
پاکستان کی موقف
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان دہائی سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ جو دہشت گردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشت گردی کو فروغ دیں گے؟ پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔