پنجاب میں کلینک آن وہیل کے لیے جدید گاڑیاں خریدنے کی منظوری، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں مانیٹرنگ، رپورٹنگ اینڈ ایلویشن ڈیپارٹمنٹ کا الگ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ، رپورٹنگ اینڈ ایلویشن ڈیپارٹمنٹ کا الگ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے لیے کس بیٹنگ پوزیشن پھر کھیلنا بہتر ہے؟ تجربہ کار بیٹر محمد یوسف نے بتا دیا۔

کلینک آن وہیل کی ترقی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کلینک آن وہیل کے لیے نئی اور جدید گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سروس بل 2025 پر غور کیا گیا۔ ڈرگ مینوفیکچرز، ایکسپورٹر اور ڈرگ سیلز لائسنس سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت ہے، آرمی چیف

نئے اقدامات اور منصوبے

سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں جامع ڈیجیٹل ریفرل سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ مئی کے آخر تک کلینک آن وہیل کی تعداد 544 سے بڑھ جائے گی۔ پنجاب میں مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

ڈاکٹر اور ہسپتال کی درخواستیں

9800 مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے 9 ہزار ڈاکٹروں کی درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ 315 مریم نواز ہسپتال کنسلٹنٹ جوائنٹ وینچر موڈ پر چلائے جائیں گے۔ مریم نواز ہسپتالوں کے لیے 93 درخواستیں موصول ہوئیں۔ پنجاب میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے 500 کا پہلا بیچ 28 اپریل سے فعال ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...