بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی

لاہور میں سینیٹر عرفان صدیقی کی گفتگو
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیز کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کے پیٹ سے بلیڈ، گھڑی اور کیل برآمد، ڈاکٹر حیران
بھارتی پروپیگنڈا
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو یہ ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کا منصوبہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 2024 میں کتنے سولر پینلز درآمد کیئے؟ حیران کن انکشاف
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی
"جنگ " کے مطابق حکومتی سینیٹر نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے۔
حکومت کی صورتحال
ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت خوفزدہ نہیں، بانی تحریک انصاف اپنے جال میں پھنس چکے ہیں۔