سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے

سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول کا انتقال
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر سندھ میں نیا بحران، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
کیرئیر کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیک پول وکٹوریا سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے 1966 سے 1974 کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں پرویز الٰہی کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست
کارکردگی اور نمایاں لمحات
دائیں ہاتھ کے اوپنر نے 43 ٹیسٹ میچز میں 37.42 کی اوسط سے 2 ہزار 807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔ کیتھ اسٹیک پول نے 1971 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔ اسٹیک پول کو 1970-71 کی ایشیز سیریز میں گابا کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف 207 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر یاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے
نائب کپتان کے طور پر کامیابیاں
وہ 1972 کی ایشیز سیریز میں آسٹریلوی نائب کپتان کی حیثیت سے 485 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔
مقتول کی خدمات کا اعتراف
ان کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک پول کی کرکٹ کیلئے خدمات کو طویل عرصے تک یاد کیا جائے گا۔