تین سے کم سی جی پی اے لینے والے طلبہ سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا فیصلہ

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے دوسرے سیمسٹر میں 3 سے کم سی جی پی اے (کمیولیٹیو گریڈ پوائنٹ ایوریج) لینے والے یونیورسٹی طلبا سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، زرعی یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف

اہم اعلان

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ہونہار انڈر گریجویٹ سکالر شپ سے متعلق اہم اعلان کردیا، اس پروگرام کے فیز ون کے طلبہ کیلئے دوسرے سیمسٹر میں 3 سی جی پی اے لازمی قرار دیدیا، 3 سی پی اے سے کم لینے والوں سے سکالر شپ واپس لے لی جائے گی۔

زرعی یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن

فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے فنانس ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سکالر شپ جاری رکھنے کیلئے دوسرے سیمسٹر میں سی جی پی اے 3 تک لے جانا لازمی ہے، مقررہ سی جی پی اے حاصل نہ کرنیوالے طلبہ سے سکالر شپ کی رقم واپس لی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...