بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا

بھارتی حکومت کی جانب سے بلاک شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اختیارات کا رونا نہیں رو رہے، جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر رہے ہیں: میئر کراچی

پہلگام واقعہ اور بھارتی حکومت کا ردعمل

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پہلگام فائرنگ کا سانحہ

خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈز کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لیے پر عزم ہیں: وزیراعظم

پاکستان کا ردعمل

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پہلگام واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔ تاہم گزشتہ روز بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ دہائیوں سے جاری پانی کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...