بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن: 37 واں سینیئر مینجمنٹ کورس کے لیے گریڈ 19 کے افسران نامزد
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے، سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔
امکان پیش رفت کا
ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔