لاہور میں خاتون کے ساتھ سڑک پر نوجوان کی ایسی حرکت کہ پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور پولیس کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے شارع عام پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو سال تک جھوٹی محبت میں مبتلا رہنے والی خاتون: ‘میں اتنی بےوقوف کیسے بن گئی؟’
واقعے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون اکیلی دیکھ کر نازیبا اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا۔
خواتین کی حفاظت
پولیس کے مطابق خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو پولیس نے فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔