پاکستان کے معروف ترین فیشن ڈیزائنر کے خلاف افسوسناک الزام کے تحت مقدمہ درج

کراچی میں ٹیکس چوروں کے خلاف ایف بی آر کی کاروائی
کراچی (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کے خلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ۱۰: اسلام آباد کے خلاف کوئٹہ کی شاندار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر آ گئی؟
ایف آئی آر کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے نومی انصاری کے خلاف ایک ارب 25 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نومی انصاری کی بیرون ملک سے واپسی پر گرفتاری کا امکان ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کسٹمز اور ٹیکسیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل
تفتیش کا عمل
ذرائع نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر ورکنگ مکمل کر کے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگرد ہلاک
چھاپے اور ریکارڈ کی ضبطی
حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ نومی انصاری کے خلاف یہ پہلی کارروائی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی
پہلی کارروائی کا پس منظر
قبل ازیں رواں سال فروری میں سی ٹی او کراچی نے سیلز ٹیکس کے ضوابط کی خلاف ورزیوں اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے قوانین کی تعمیل میں ناکامی پر ان کی فیکٹری اور مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قصاب بہنوئی نے سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا
ٹیکس ڈیمانڈ کا آرڈر
اب فیشن ڈیزائنر کے خلاف ٹیکس ڈیمانڈ کا آرڈر بھی پاس کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی حکمت عملی
اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ کے بارے میں جاری کردہ ہدایات کے روشنی میں ملک کی فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔