کلبھوشن یادیو جیسا ایک اور بھارتی اہلکار گرفتار، یہ کہاں سے پکڑا گیا اور اس کا نام کیا ہے؟ بڑا انکشاف
پاکستان نے ایک اور بھارتی اہلکار کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ اصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بلوچستان سے کلبوشن یادو جیسے ایک اور بھارتی اہلکار کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی
گرفتار بھارتی اہلکار کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اگرچہ خواجہ اصف نے گرفتار کیے جانے والے بھارتی شخص کا نام اور اس کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گزشتہ چند روز میں کافی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
کل بھوشن جیسے واقعات کی تشبیہ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان عاصمہ شیرازی کے ساتھ گفتگو کے دوران خواجہ اصف نے کہا کہ ایران اور افغانستان سرحد پر ایک ایسے شخص کو پکڑا گیا ہے جس طرح کلبھوشن والا سلسلہ ہوا تھا۔ ’آج بھی بلوچستان اور ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے انڈیا کے ساتھ ملتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین شخصیت 115 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا آسان راز بتا دیا
اشوک چترویدی کی گرفتاری کی اطلاعات
وزیر دفاع کے اس اعلان سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے پاک ایران سرحد کے قریب اشوک چترویدی نام کے ایک بھارتی اہلکار کو گرفتار کیا ہے جو بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا اور بالخصوص پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے کا ذمہ دار تھا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا کہ اشوک چترویدی کو اس کے اعلی کاروں سے ملاقات کے بہانے بلا کر گرفتار کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے جا رہے ہیں کہ چترویدی کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کے معاملے پر پروپیگنڈا کرنے والے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ خاموش ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری 12 ستمبر سے چین کا 8 روزہ دورہ کریں گے
بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادو کا پس منظر
یاد رہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادو کو 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی بحریہ کا اہلکار ہے اور کمانڈر کے عہدے پر تھا۔
بھارت کے ساتھ بلوچستان میں دہشت گردی کے روابط
انٹرویو میں خواجہ اصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہے۔ علیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جا کر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کے ساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔








