ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے کے دوران شہری بالکونی سے کود گیا، پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

استنبول میں زلزلہ
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے شہر استنبول میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے کے دوران ایک شخص نے اپنے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جونیجو کی صلح کرا دی گئی، حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنا چاہی تو بینظیر اپنے حامی ارکان کو سوات لے گئیں
زلزلے کے اثرات
گزشتہ روز ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران لوگ خوف سے اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے اور ہر طرف چیخ و پکار تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا …… میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز
زخمیوں کی تعداد
مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے دوران 151 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس نے بالکونی سے چھلانگ لگائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
چھلانگ لگانے کا واقعہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ترک شہری بالکونی سے چھلانگ لگانے کے بعد نیچے کھڑی گاڑی پر گرا جس کی وجہ سے اسے فریکچر اور زخم آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر کی والدہ کی گلا کٹی لاش ملی، حیران کن انکشافات
لائیو ٹی وی شو میں خوف
دوسری جانب، ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ایک ترک نیوز اینکر لائیو ٹی وی شو کے دوران خوفزدہ ہوگئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استنبول کے اسٹوڈیو میں جاری لائیو ٹی وی شو کی اینکر میلتم بوزبیوگلو بہت خوفزدہ نظر آئیں اور انہوں نے اپنے پروڈیوسر سے لائیو شو کے دوران اپنی والدہ کو کال کرنے کی درخواست کی۔
نیوز اینکر کا بیان
خاتون نیوز اینکر نے گھبراہٹ میں لائیو شو کے دوران کہا کہ "میں 32 سال کی ہوں اور میں نے پہلی بار شدت کا زلزلہ محسوس کیا ہے۔"
میلتم بوزبیوگلو نے تھوڑی دیر سنبھلنے کے بعد ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "میں ڈر گئی تھی، میری وجہ سے آپ کو پریشانی ہوئی تو میں معذرت کرتی ہوں۔"