بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا

بھارت کی آبی دہشت گردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے آبی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف
پانی کی سطح میں کمی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے جہلم کا 5 ہزار کیوسک اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روک لیا گیا ہے۔
دریائے جہلم میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 49 ہزار کیوسک تھا، جبکہ آج پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک تھا، جبکہ آج اس کا بہاؤ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام
بھارت کے پن بجلی منصوبے
بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے تعمیر کر رکھے ہیں، جبکہ دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں۔
پہلے بھی آبی دہشت گردی
واضح رہے کہ دونوں دریاؤں پر بھارت اس سے پہلے بھی آبی دہشت گردی کرتا رہا ہے۔