قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اجلاس میں اہم فیصلے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان، ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے: مریم نواز
وزیر اعظم کی صدارت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مؤہور ٹک ٹاکر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات
بھارت کے الزامات مسترد
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مسترد کر دیئے گئے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








